ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلرزسمیت چارایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث سمگلرز سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کر لئے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کی لاش کے سامنے بیٹھی حاملہ خاتون نے ہسپتال کے عملے سے خون آلود بستر صاف کروانے کی کہانی سنائی، ویڈیو وائرل ہو گئی

گرفتاری کی تفصیلات

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت بشارت حسین، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے ناموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم

گرفتار ملزمان کی سرگرمیاں

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری کو سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لئے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے، لیکن یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا کے سیف ہاؤسز میں محصور رکھ کر تاوان کا مطالبہ کیا۔

ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا سے یونان سمگل کرنے کی کوشش کی، جس پر شہری نے سمندر کے راستے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی

دیگر ملزمان کی سرگرمیاں

ترجمان کے مطابق انسانی سمگلر شاہ زیب نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لئے 80 لاکھ روپے فی کس ہتھیائے، اور شہریوں کو دھوکے سے کینیڈا کے بجائے ایران بھجوا دیا، جہاں انہیں محصور کر کے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید یہ کہ ملزم مظہر اقبال نے شہری کو کینیڈا میں ملازمت دلوانے کے لئے 94 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم شاہد رسول نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے۔

تفتیشی کارروائی

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...