چین کا جوابی ٹیرف، امریکی وزیر خزانہ نے دنیا کے باقی ممالک کو پیغام دے دیا

ٹیرف کے حوالے سے امریکی وزیر خزانہ کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ وہ ممالک جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات نہیں کریں گے ان پر مزید بلند شرح کے ٹیرف نافذ نہیں کیے جائیں گے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان اقتصادی محاذ آرائی شدت اختیار کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لینڈ مارک ڈویلپرز نے 13 کامیاب پراجیکٹس اور 500 یونٹس کی ڈلیوری کے بعد The Oasis Grand 14 لانچ کر دیا، 25 دسمبر سے پہلے پری لانچ آفر
بیسنٹ کا مختصر تجزیہ
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن میں ایک سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیسنٹ نے کہا، "میرا خیال ہے کہ لوگ جس بات کو سمجھ نہیں رہے وہ یہ ہے کہ گزشتہ بدھ کو جو شرحیں جاری کی گئیں، وہ ایک حدِ بالا (سیلنگ) ہیں، بشرطیکہ آپ جوابی کارروائی نہ کریں۔" انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اس صورت حال کو بڑھاوا دینے کا انتخاب کیا ہے۔
پاکستان کا اقتصادی تناظر
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر سے درآمد ہونے والی اشیا پر ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کچھ ممالک نے جوابی کارروائی کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف لگائے گئے تو چین نے بھی جوابی ٹیرف نافذ کردیے۔ اس کے بعد امریکہ نے چین پر ٹیرف کی شرح 104 فیصد کردی جس کے جواب میں چین نے ٹیرف کی شرح 84 فیصد کردی۔