طلاق کے بعد یوزویندر چہل نے آر جے مہوش کو اپنی ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا

یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے تعلقات کی افواہیں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ نیوز 18 کے مطابق چہل نے حال ہی میں آر جے مہوش کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’میری ریڑھ کی ہڈی‘ قرار دیا اور ان کے مسلسل ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، 14 سالہ لڑکی سے 200 افراد کی زیادتی
مہوش کی حمایت اور انسٹاگرام پر تصویر
مہوش جو ان دنوں آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے نظر آتی ہیں، نے چند روز قبل چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ چہل کی ٹیم کے لیے پرجوش انداز میں نعرے لگاتی دکھائی دیں۔ ایک تصویر میں مہوش اور چہل سیلفی لیتے بھی نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے قیدیوں کو جیل میں یکساں سہولیات دینے سے متعلق درخواست خارج کردی
آر جے مہوش کا پیغام
اپنی پوسٹ میں مہوش نے لکھا: ’’ہر حالت میں ان کے ساتھ، جیسے ایک چٹان کی طرح! ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ‘‘۔ جواباً چہل نے تبصرہ کیا ’’آپ سب میری ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے شکریہ ‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران سٹیج پر گرایا، علیزے شاہ کا الزام
پرانے افواہوں کی بازگشت
یہ افواہیں دسمبر 2024 سے گردش میں ہیں، جب مہوش نے چہل اور ان کے دوستوں کے ساتھ کرسمس مناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس کے بعد دبئی میں چیمپئنز ٹرافی میچ کے دوران دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: دارالامان سے پیشی پر آئی ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا
مہوش کا ردعمل
تاہم ان افواہوں پر مہوش پہلے ہی ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ میں ردعمل دے چکی ہیں، جس میں انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا: ’’اگر آپ کسی مخالف جنس کے ساتھ نظر آئیں تو کیا آپ فوراً اس کے ساتھ ڈیٹ کر رہے ہوتے ہیں؟ یہ کون سا دور ہے؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ پی آر ٹیمز ان کا نام استعمال کر کے دوسروں کی شبیہہ بچانا چاہتی ہیں، جسے وہ ہرگز برداشت نہیں کریں گی۔
طلاق اور افواہوں کے آغاز
واضح رہے کہ یوزویندر چہل اور ان کی ڈانسر اہلیہ دھنشری ورما میں طلاق ہوچکی ہے۔ ان کی طلاق کی خبروں کے دوران ہی یوزویندر اور مہوش کے افیئر کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں۔