ریلوے کی محبت میں گرفتار ہونے کے باوجود حسرت رہی کہ سمجھ سکوں سپیکر پر کیا کہا جاتا ہے؟ صرف یہ سمجھ آتا ہے ”آ رہی ہے“ یا ”جا رہی ہے“

مصنف کی تفصیل

مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 93

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد

انکوائری کاؤنٹر

ریلوے کے محکمے کے بارے میں کسی سوال یا گاڑیوں کے نظام الاوقات کے بارے میں جاننے کے لیے بھی ایک علیٰحدہ معلوماتی یا انکوائری کاؤنٹر بنا ہوا ہوتا ہے جہاں بیٹھے ہوئے ملازم کچھ بھی پوچھنے پر مشینی انداز میں ساری معلومات فراہم کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا شوہر گھر کے کام کرواتا ہے اور انسٹاگرام استعمال نہیں کرنے دیتا، خاتون نے شکایت کر دی۔

پلیٹ فارم کی اطلاعات

اسی کے آس پاس ایک کمرے میں بیٹھی ہوئی دو لڑکیاں باری باری سپیکر پر پلیٹ فارم پر موجود مسافروں کو گاڑیوں کے آنے جانے کی اطلاع دیتی ہیں۔ بعض دفعہ تو وہ متعلقہ گاڑی کے لیے پلیٹ فارم کی تبدیلی کا یکدم اعلان کرکے افرا تفری کا ماحول پیدا کردیتی ہیں۔ لوگ اپنا سامان اٹھا کر نئے بتائے گئے پلیٹ فارم کی طرف بھاگتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ریلوے کی محبت میں گرفتار ہونے کے باوجود مجھے عمر بھر یہی حسرت رہی کہ میں کبھی سمجھ سکوں کہ پلیٹ فارم کے سپیکر پر آخریہ کیا اعلان ہورہا ہے۔ بس ان کی چیخ و پکار کے آخری الفاظ “آ رہی ہے” یا “جا رہی ہے” ہی سمجھ میں آتے ہیں، باقی کنویں میں بند کسی شخص کی فریاد کی طرح خلاؤں میں گم ہو جاتا ہے۔

بسا اوقات یوں بھی ہوتا ہے کہ یہ لڑکیاں سپیکر کا بٹن بند کرنا بھول جاتی ہیں تو ان کی ذاتی گفتگو اور آپس کی رنجشوں کا احوال بھی پلیٹ فارم پر نشر ہو جاتا ہے، اور لوگ اس پر تبسم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی ہاؤسنگ سکیم اور اکاؤ نٹ میں 49ارب روپے کی موجودگی کی افواہوں پر مولانا طارق جمیل کی وضاحت آگئی

دفتری عملہ

لاہور، کراچی، راولپنڈی جیسے بڑے اسٹیشنوں پر دفتری عملے کی معقول تعداد موجود ہوتی ہے۔ ان میں مختلف شعبوں کے آفسر، اکاؤنٹنٹ، کلرک، کیشئر اور نچلے درجے کے سیکڑوں ملازمین شامل ہیں جو مختلف نوعیت کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

لاہور چونکہ پاکستان کا مرکزی اسٹیشن اور ریلوے کا صدر مقام بھی ہے، اس لیے محکمے کے اعلیٰ افسران بھی یہیں بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، معاشی تھنک ٹینک نے انتظامی ڈھانچے کی اصلاحات کیلئے نئے صوبوں کے 3منظر نامے تجویز کردیئے

متفرق عملہ

بڑے اسٹیشنوں پر کئی پلیٹ فارموں کے علاوہ بے شمار لوپ لائنیں ہوتی ہیں جہاں ہر وقت گاڑیاں آ کر ٹھہرتی ہیں۔ ایک بڑے یارڈ (Yard) میں دن رات شنٹنگ کا کام چلتا رہتا ہے جس کے لیے اضافی انجنوں، ڈرائیوروں اور مدد گار عملے کے افراد موجود رہتے ہیں۔ ان سب پٹریوں کو ضرورت کے مطابق آپس میں جوڑنے یا موڑنے کے لیے بھی اضافی عملہ موجود رہتا ہے۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...