نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل مسترد

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان فرار ہو گیا، لیکن کیسے؟ حیران کن انکشاف
عدالتی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سنگل بنچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدید لہر، بجلی کی سپلائی معطل نہ ہو، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: سی ای او لیسکو
درخواست کی تفصیلات
یاد رہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کر رکھی تھی۔
درخواست گزار کے الزامات
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو غیر قانونی طور پر ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا، لہذا لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔