کن سٹارز کے لوگوں کیلئے اپریل کا مہینہ مالی اعتبار سے شاندار رہے گا؟ زبردست پیشگوئی سامنے آ گئی
خوش قسمت ستارے: اپریل 2023 کی پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ستاروں کا علم رکھنے والے ایک ماہر کی جانب سے رواں ماہ اپریل کے لیے خوش قسمت ستاروں سے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں جسپریت بمراہ کو 3 چھکے مارنے والے پہلے بیٹربن گئے
خوش قسمت ستارے
بین الاقوامی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق فلکیات کے ایک ماہر نے پیشگوئی کی ہے کہ مالی اعتبار سے اپریل کے ماہ میں بارہ ستاروں میں سے تین ستارے خوش قسمت رہیں گے جن میں:
- برج دلو (Aquarius)
- برج حوت (Pisces)
- برج ثور (Taurus)
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
برج دلو
رپورٹ کے مطابق برج دلو سے تعلق رکھنے والے افراد کا یہ مہینہ مالی طور پر مستحکم رہے گا۔ اگر کہیں سے پیسے رکے ہوئے تھے تو وہ رقم مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے اخراجات میں تبدیلی آسکتی ہے جس کا فائدہ انہیں مالی طور پر ہوگا۔ کاروباری افراد کو زیادہ منافع ملنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات، پنسلوینیا میں 4 ہزار اوور سیز کے ووٹ مسترد ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ ۔ ۔ .
اہم فیصلے
ماہرین کے مطابق، بس ان افراد کو چاہیے کہ اہم فیصلے جلد بازی کے بجائے تھوڑا سوچ سمجھ کے کریں، قسمت ان کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب
برج حوت
ان افراد نے اپنے کیرئیر میں حالیہ کچھ دنوں میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، لیکن ماہ اپریل وہ مہینہ ہے جہاں یہ سُکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔ بس جس محنت اور لگن کے ساتھ کام پہلے کررہے تھے اب بھی کرتے رہیں، وہ وقت دور نہیں جب انہیں اپنی محنت کا پھل ملنا شروع ہوجائے گا۔
برج ثور
اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد عام طور پر پیسے کی پریشانیوں میں مبتلا نہیں ہوتے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے یہ مالی پریشانی سے دوچار تھے۔ اب ستاروں کے اعتبار سے ممکن ہے کہ اس ماہ ان کی یہ پریشانیاں ختم ہوجائیں گی۔ یہ ماہ ان کے نام ہوسکتا ہے، بس انہیں سنبھل کر اور سمجھ داری دکھانے کی ضرورت ہے۔ مالی لحاظ سے ان افراد کے لیے یہ مہینہ خوش قسمت رہے گا۔








