امریکی نائب صدر نے چینی شہریوں کو ‘گنوار’ کہہ دیا، چین کا سخت ردعمل

جے ڈی وینس کا چینی شہریوں پر تبصرہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو "گنوار" کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران کمنٹیٹر عامر سہیل اور زینب عباس ایک تصویر کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے

عالمی معیشت اور امریکی قرض

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ عالمی معیشت نے امریکا کو سمجھ کیا رکھا ہے؟ امریکا بہت زیادہ قرض لے کر وہ چیزیں خریدے جو دوسرے ممالک ہمارے لئے بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

چین کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ ہم چین کے گنواروں سے رقم ادھار لیتے ہیں تاکہ وہ چیزیں خرید سکیں جو چین کے گنوار تیار کرتے ہیں۔ چین نے جے ڈی وینس کے بیان کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر کے ایسے تبصرے حیران کن اور افسوسناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایشیا ءمیں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ہے:این ایف ای ایچ کے تحت چھاتی کے سرطان پر آگاہی سیمینار

سوشل میڈیا میں تنقید

چین میں سوشل میڈیا پر بھی امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کی جارہی ہیں۔ صارفین نے لکھا کہ غرور اور بدتمیزی ہی ان کا اصل چہرہ ہے۔ کسی نے جملہ کسا کہ امریکا کے دیہی علاقے سے نکلنے والے اس گنوار کے پاس نقطہ نظر کی کمی ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی

واضح رہے کہ تجارتی محصولات پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ بدھ کو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے عائد کئے گئے تجارتی ٹیرف میں 90 روز کے وقفے اور چین کے لئے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کررہے ہیں اور اس کا اطلاق فوری پر ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...