پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ، نام سامنے آگئے

تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد (آئی این پی) سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحقیقات میں عدم تعاون اور بار بار کے نوٹسز کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

وارنٹ کی تفصیلات

ان رہنماؤں میں وقاص اکرم، حماد اظہر اور زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور دیگر کے بھی وارنٹ جاری ہوں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیشی کے متعدد نوٹس بھیجے تھے، تمام رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر نوٹسز کی تعمیل کروائی گئی۔

پیش ہونے والے رہنما

بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، علیمہ خان سمیت دیگر رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کے لئے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی، یہ جے آئی ٹی پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...