یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستانی ویزوں پر پابندی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں کتنے ارب کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی گئی؟ پریشان کن خبر
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ اور نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل اہم رہا۔ جبکہ متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اختلاف رائے کو نظرانداز کرنے کے بجائے خوش آمدید کہیں، آپ ایسے انسان مشہور ہو جائیں گے جو اپنے معاملات مؤثر طریقے سے طے کرتا ہے
خارجہ پالیسی اور افغان مہاجرین
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں افغانیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔ اور غیر قانونی مقیم لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس
صوبائی حکومت کے مذاکرات
شفقت علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ چیک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا
سعودی عرب اور دیگر ممالک کی ویزا معطلی
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 14 ممالک کے لیے ویزا معطلی کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ جبکہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں۔ اور ہم امریکہ کی جانب سے ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔
امریکہ میں تعلیمی ویزوں کی معطلی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات دیکھی ہیں۔ اور اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں ہے۔








