حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹ کی بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست
طلب کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیرف میں عارضی نرمی کے اعلان پر امریکی سٹاک مارکیٹس میں زبردست اضافہ
فکسڈ منافع اور لاگت میں کمی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17 فیصد پر فکس کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10 فیصد کمی کی درخواست دی گئی۔ انشورنش فیس میں بھی 0.7 فیصد کمی کی درخواست دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا الزام، سعودی عرب میں ایک اور شخص کا سرقلم کردیا گیا
اوپن مارکیٹ میں فروخت
بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔
یہ بھی پڑھیں: پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران گرفتار
شامل ہونے والے پاور پلانٹس
ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، المعیز انڈسٹری، چنار انرجی، تھل انڈسٹری، حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان ملز اور شاہ تاج شوگر ملز نے جمع کروائی۔
نیپرا کی سماعت
نیپرا بیگاس پاور پلانٹس کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔








