میرا اصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا، جسٹس محسن اختر کیانی کے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اصولی موقف ہے کہ میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے 10 ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟ رانا ثناء اللہ
جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس انتظامی سائیڈ پر کوئی ایسا آرڈر نہیں کر سکتے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سنگل بنچ کا کیس اٹھا کر ڈویژن بنچ میں لگا دیں۔
کمیونی کیشن کی ضرورت
میرا اصولی موقف ہے کہ میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا۔