چنیوٹ بنیادی سہولیات اور آرٹس کونسل سے محروم ،وزیر اعلیٰ فوری احکامات جاری کریں :ڈاکٹر خالد یاسین

چنیوٹ آرٹس کونسل کا قیام
چنیوٹ (ڈاکٹر خالد یاسین سے) بانی تحریک چنیوٹ آرٹس کونسل بناؤ ڈاکٹر خالد یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ صدیوں سے ادب وثقافت فنون لطیفہ ودیگر ثقافتی ورثہ کے ساتھ ساتھ ایک تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم اور کیریئر ایکسپو، فیوچر فیسٹ کا انعقاد 3 اور 4 نومبر 2024 کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہو گا۔
ثقافتی ورثہ اور تخلیق کار
اس شہر نے بہت سے نامور شعرائے کرام، ادیب، دانشور، مفکر، اور خصوصاً لکڑی کے کام اور عمارتوں کی کشیدہ کاری کے نامور تخلیق کار پیدا کیے ہیں۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ چنیوٹ ضلع بننے کے باوجود، دیگر بنیادی سہولیات اور عمارتوں کے ساتھ چنیوٹ آرٹس کونسل کے قیام سے بھی محروم چلا آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کیخلاف فرد جرم، پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی، کون کون لپیٹ میں آئے گا
ٹیلنٹ کا ضیاع
اس شہر میں پایا جانے والا ٹیلنٹ مستقل ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے ضائع اور محدود ہو کر رہ گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور چنیوٹ آرٹس کونسل کے قیام کی منظوری کے ساتھ سرکاری جگہ پر اس کی عمارت کی تعمیر کے احکامات جاری کریں تاکہ نوجوان نسل کو اپنے فن کے اظہار کے لیے مستقل پلیٹ فارم دستیاب ہو سکے۔