100 سے زائد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والے چوہے نے عالمی ریکارڈ بنادیا

رونن چوہا: بارودی سرنگوں کا ماہر
نوم پنہہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمبوڈیا میں بارودی سرنگ کا پتا لگانے والے چوہے نے 100 سے زائد بارودی سرنگوں اور دیگر مہلک جنگی باقیات کا پتا لگانے پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چچا کے ہاتھوں مبینہ طور پر 2 ننھے بھتیجے قتل
کمبوڈیا کی خانہ جنگی اور اس کے اثرات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کمبوڈیا 1998 میں ختم ہونے والی تقریباً 20 سالہ خانہ جنگی کا شکار رہا جو ہتھیاروں اور جنگی باقیات سے بھرا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی:گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
رونن کی شاندار کارکردگی
رونن نامی چوہے نے اگست 2021 سے لے کر اب تک 109 بارودی سرنگوں اور 15 ناکارہ ہتھیاروں کا پتا لگایا ہے، جس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنی جگہ بنا لی۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ،کچے کے علاقے میں آپریشنز کیلئے 1 ارب روپے کے فنڈز سے جدید آلات کی خریداری کی منظوری
تربیت کا عمل
رونن ایک افریقی نسل کا چوہا ہے جسے بیلجیئم کی این جی او ’اے پی او پی او‘ نے تربیت دی۔ این جی او نے اس جیسے دیگر چوہوں کی بھی تربیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
چوہوں کی مہارت اور رفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہوں کو ایسے کیمیکلز کو سونگھنے کی تربیت دی جاتی ہے جو بارودی سرنگوں اور میدان جنگ میں چھوڑے گئے دیگر ہتھیاروں میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی چھوٹی جسامت کی وجہ سے بارودی سرنگوں میں دھماکے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ این جی او کا کہنا ہے کہ چوہے ٹینس کورٹ کے سائز کے علاقے کو تقریباً 30 منٹ میں چیک کر سکتے ہیں، جبکہ میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد کے باوجود علاقے کو صاف کرنے میں 4 دن لگ سکتے ہیں۔
ماضی کے ریکارڈ ہولڈر
میڈیا رپورٹس کے مطابق رونن سے پہلے یہ ریکارڈ افریقی چوہے ماگاوا کے پاس تھا، جس نے 5 سال کے دوران 71 بارودی سرنگوں کا پتا لگایا تھا اور اسے بہترین کارکردگی پر 2020 سونے کا تمغہ دیا گیا تھا۔