پروفیسر عامر زمان کو ڈائریکٹر جنرل( ایڈمنسٹریٹر )پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کیوں تعینات کیا گیا ۔۔؟ اصل کہانی سامنے آ گئی
پروفیسر عامر زمان کی تعیناتی
لاہور (جنرل رپورٹر) ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے والے پروفیسر عامر زمان کو ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریٹر) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ پنجاب ہوٹا کے سربراہ کا عہدہ پونے 2 سال سے بطور ایکٹنگ چارج سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پروفیسر آف یورولوجی ڈاکٹر انور شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے پونے دو سال تک خدمات سرانجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی کالونی کا خواب اب حقیقت، ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں:سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر ہمدانی
تعیناتی کا طریقہ کار
پچھلے دنوں ریگولر ڈائریکٹر جنرل لگانے کے لیے 3 ناموں کی سمری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جس میں ایک نام پروفیسر شہزاد انور، دوسرا نام آئی سرجن پروفیسر اسد اسلم اور تیسرا نام پروفیسر عامر زمان کا شامل کیا گیا تھا۔ چونکہ میرٹ پر پورا اترنے والے پروفیسر شہزاد انور کے پاس کوئی بڑی سفارش نہ تھی اس لیے اس کا نام ڈراپ کر کے پروفیسر عامر زمان کو اعلیٰ سفارش پر ایڈمنسٹریٹر ہونے تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں لڑکی کے بال کاٹنے کا کیس، عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
نئے ایڈمنسٹریٹر کا پس منظر
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی دوسری اہم ترین شخصیت ان کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر ایک ریٹائرڈ پروفیسر جو کئی سال پہلے ریٹائر ہو چکے ہیں، انہیں ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا۔ نئے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر عامر زمان وائس چانسلر گنگا رام ہسپتال خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ نے ایس 400 کی تباہی کو پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا
پروفیسر اسد اسلم کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے پروفیسر اسد اسلم خان نے سیکرٹری صحت کو تحریری طور پر مراسلہ بھجوا دیا کہ ان کا نام بطور ڈی جی کی سمری سے واپس لیا جائے۔ وہ اس عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ان کے پاس وقت ہے وہ اپنے مریضوں کو ٹائم دینا چاہتے ہیں، لہٰذا ان کا نام وڈرا کر لیا جائے۔ باقی بچے 2 امیدوار پروفیسر عامر زمان اور پروفیسر شہزاد انور۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی بوری مہنگی ہو گئی
میرٹ پر سوالات
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میرٹ پر شہزاد انور پورا اترتے تھے کیونکہ وہ ایک یورالوجسٹ ہیں اور پوٹا بھی یورولوجی سے وابستہ لوگوں کا کام ہے مگر اس بد نصیب پروفیسر کے پاس سفارش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے نام کا قرعہ نہ نکل سکا اور آخر کار عامر زمان کو ڈائریکٹر جنرل پوٹا تعینات کر دیا گیا، حالانکہ پروفیسر عامر زمان ریٹائرڈ پروفیسر ہیں۔
سینیئر ڈاکٹرز کی رائے
اس حوالے سے کئی سینیئر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میرٹ پر پروفیسر شہزاد انور اترتے تھے اور ان کا ہی شعبہ تھا مگر بدقسمتی سے ان کے پاس سفارش نہیں تھی۔ جو کہ صوبے کی اہم شخصیت کی سفارش تھی وہ ڈی جی تعینات ہو گیا جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عام رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اصل میں اب عہدے ذات برادری کی بنا پر ملتے ہیں۔ گجر برادری جیت گئی اور درویش ہار گئے۔








