گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیئے ، پنجاب حکومت کو کیا “دھمکی ” دیدی ؟ جانیے.

بائیکاٹ کا آغاز
لاہور( جاوید اقبال سے) گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیئے۔ تمام تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال کے آؤٹ ڈور کا بائیکاٹ آج سے شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اضلاع، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ لیول پر بھی سروسز کے بائیکوٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیصلے میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بھی شامل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: بلوچ قبائل کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی
ڈاکٹر سلمان حسیب چودری کا بیان
نمائندہ پاکستان" سے خصوصی گفتگو کے دوران الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب چودری نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ کئی روز سے کھلے آسمان تلے پنجاب سے آئے ہوئے عورتیں، مرد اور بچے بیٹھے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ کسی نے پوچھا تک نہیں کہ کیا لینے آئے ہو اور اب سینہ زوری کرتے ہوئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ 315 بنیادی مراکز صحت کو مریم نواز ہسپتال کا نام دے کر آؤٹ سورس کر رہا ہے اور پرائیویٹ مافیا کے حوالے کر رہا ہے جو نامنظور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھڈیاں خاص: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق
روزنامہ "پاکستان" کا کردار
انہوں نے کہا کہ آج روزنامہ "پاکستان" میں بھی اس حوالے سے نمایاں سٹوری شائع ہوئی ہے جس پر ہم قبل از وقت خبر دینے پر روزنامہ "پاکستان" کے مشکور ہیں کہ انہوں نے قبل از وقت ہمیں خطرہ سے آگاہ کیا۔ ہم نے جناح اور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے ڈاکٹرز، عملہ اور نرسوں کو وڈرا کر لیا ہے۔ دیکھتے ہیں حکومت آؤٹ ڈورز ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے بغیر کیسے چلاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں 2گھنٹے ملاقات
حکومتی اقدامات پر تنقید
ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پھر تو ہم یہ کہتے ہیں کہ حکومت سے حکومت نہیں چل رہی تو اس کو بھی آؤٹ سورس کر دیا جائے، پورا صوبہ آؤٹ سورس کر دیا جائے اور ملک آؤٹ سورس کر دیا جائے۔
مزید بائیکاٹ کا ممکنہ راستہ
انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل سطح پر بھی ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورز کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نہ مانی تو پورا پنجاب بند کر دیں گے۔ ہم غریب مریضوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ آ کر بیٹھیں۔