قرض سے انکار ، آدمی نے بینکر کو بلیک میل کرکے لاکھوں ہتھیالیے، لیکن کس چیز سے بلیک میل کیا گیا؟

قرض نہ ملنے پر بلیک میلنگ کا واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ناگپور میں قرض نہ ملنے پر ایک شخص نے بینک افسر کو بلیک میل کر کے اس سے سونے کے زیورات اور قیمتی اشیاء سمیت مجموعی طور پر دو لاکھ 35 ہزار روپے اینٹھ لیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز، کرکٹ شائقین کےلیے بری خبر
پولیس میں شکایت درج
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق متاثرہ شخص، جو کہ 55 سالہ بینکر ہے، نے دو ہفتے تک بلیک میلنگ کا شکار رہنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی۔ بلیک میل کرنے والے شخص کی شناخت آدیش سمدرے کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دپیکا نے بیٹی کا نام اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
دھمکیوں کا سلسلہ
پولیس کے مطابق سمدرے نے 15 مارچ کو مرواڑی چوک میں بینکر کا پیچھا کیا اور اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے قیمتی سامان نہ دیا تو وہ اس کے گنگا جمنا کے کوٹھے پر جانے کے راز کو اس کے خاندان کے سامنے افشا کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نعمان حبیب نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئرکردیا
بدلہ لینے کی منصوبہ بندی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آدیش سمدرے کو جب بینکر نے قرض دینے سے انکار کیا تو اس نے بدلہ لینے کے لیے اس بلیک میلنگ کا منصوبہ بنایا۔ اس نے دیکھا کہ بینکر اکثر گنگا جمنا کے کوٹھے کا رخ کرتا ہے جس کے بعد اس نے اس کی ویڈیوز بنا لیں اور انہیں استعمال کر کے اسے بلیک میل کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک شخص پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے, حکومت سے کہوں گا زبردستی روکے: ملک محمد احمد خان
نری روڈ پر تعاقب
بینکر نے پہلے مرحلے میں سونے کے زیورات حوالے کر دیے مگر سمدرے کی لالچ بڑھتی گئی اور وہ مزید رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔ جب بینکر نے اس سے بچنے کی کوشش کی تو سمدرے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے نری روڈ پر واقع گھر پہنچ گیا جہاں اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا اور اس نے بینکر کے کوٹھے پر جانے کا راز فاش کر دیا۔
پولیس کارروائی
بینکر کی پریشان حال بیوی نے پہلے کپل نگر پولیس سٹیشن سے رجوع کیا مگر چونکہ واقعہ مرواڑی چوک میں پیش آیا تھا، اس لیے اسے لکڑگنج پولیس سٹیشن بھیج دیا گیا۔ پولیس نے آدیش سمدرے کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا اور بلیک میلنگ کے دوران لوٹی گئی قیمتی اشیاء بھی برآمد کر لی گئی۔