وہ وقت جب اوم پوری حاملہ بیوی کو چھوڑ کر کسی اور کی زلفوں کے اسیر ہوئے، پہلی بیوی نے ساری کہانی سنادی
سیما کپور کا انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار اوم پوری کی پہلی بیوی سیما کپور نے حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں تلخ حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق سیما کپور نے بتایا کہ ان کی شادی اس وقت ٹوٹ گئی جب وہ حاملہ تھیں اور اوم پوری کا نندتا پوری کے ساتھ افیئر شروع ہو گیا۔ سیما کے مطابق جب یہ بات ناقابل برداشت ہو گئی تو انہوں نے رشتہ ختم کر دیا۔ بدقسمتی سے ان کا بچہ بھی زندہ نہ رہ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛چکلالہ کے علاقے میں گردن پر ڈور پھرنے سے 5سالہ بچہ زخمی
معاوضے کی پیشکش
سیما نے بتایا کہ اوم پوری نے انہیں 25 ہزار روپے "معاوضے" کے طور پر اپنے سیکریٹری کے ذریعے بھجوائے لیکن انہوں نے یہ رقم لینے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انا نہیں بلکہ خودداری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں سیاہ تیزابی بارش، خطے میں ماحولیاتی خطرات بڑھنے لگے، کون کون سے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں ۔۔؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
افئیر کی ابتدا
سدھارتھ کنن کو دیے گئے انٹرویو میں سیما نے بتایا کہ اوم پوری کی ملاقات نندتا سے فلم "سٹی آف جوائے" کے دوران ہوئی۔ شروع میں سب کچھ معمول پر تھا لیکن اس افیئر نے ان کی زندگی کو تہس نہس کر دیا۔ سیما کے مطابق ان کی قریبی دوست رینو سلوچہ، جو ودھو ونود چوپڑا کی پہلی بیوی تھیں، اس تعلق کے بارے میں جانتی تھیں مگر سب نے اسے وقتی شوق سمجھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا
طلاق کی وجہ
سیما نے بتایا کہ جب وہ دہلی میں تھیں تب اوم پوری نے انہیں فون کر کے خود بتایا کہ وہ کسی اور کے ساتھ ہیں۔ انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ اوم پوری اب طلاق چاہتے ہیں۔ وہ ممبئی واپس آئیں تو سب کچھ بظاہر معمول پر تھا لیکن جب اوم پوری شوٹنگ کے لیے شہر سے باہر گئے تو ان کے سامان میں سے محبت بھرے خطوط ملے، جنہوں نے سیما کا دل توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
رشتہ بچانے کی کوشش
انہوں نے کہا کہ وہ طلاق نہیں چاہتی تھیں، بلکہ رشتہ بچانے کی کوشش کر رہی تھیں کیونکہ وہ تین ماہ کی حاملہ تھیں۔ لیکن نندتا کو اس حمل سے عدم تحفظ محسوس ہوتا تھا، اور وہ اوم پوری کو سیما کے سامنے ہی فون کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نظام سے باہر کیسے آئی ۔۔۔
خود اعتمادی کا اظہار
سیما نے بتایا کہ وہ جھگڑا کرنے والی خاتون نہیں تھیں لیکن وقت کے ساتھ حالات ان کے قابو سے باہر ہو گئے۔ اوم پوری کثرت سے شراب نوشی کرتے تھے، اور نندتا اکثر تماشہ کھڑا کر دیتی تھیں۔ بالآخر ایک رات سیما نے سب کچھ چھوڑ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
خاندان کا ردعمل
سیما کے بھائی، اداکار انو کپور اس واقعے پر شدید برہم تھے اور وہ اوم پوری کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ سیما کو طلاق کے بعد چھ لاکھ روپے بطور نان نفقہ ملے لیکن جب ان کے بچے کی موت ہوئی تو اوم پوری نے 25 ہزار روپے بطور ہمدردی بھیجے جنہیں سیما نے قبول نہیں کیا۔ سیکریٹری نے اس انکار کو "انا" قرار دیا، لیکن سیما نے واضح کیا کہ یہ انا نہیں بلکہ خود کو عزت دینے کا اظہار تھا۔
اوم پوری کی معافی
واضح رہے کہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں اوم پوری نے سیما کو فون کر کے اپنی غلطیوں پر معافی مانگی تھی۔








