ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو کام پسند نہیں وہی کرنا پڑ سکتا ہے حالات کسی بھی طرح سے ساتھ نہیں دے رہے ہر کوئی تو مخالفت پر اتر آیا ہے اس وقت آپ کو یا حی یا قیوم کا کثرت سے ذکر کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دل کے مریضوں کو ادویات انکی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری، 6 ماہ میں کتنی مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ نے ماضی میں جو دن گزرے ہیں وہ بڑے مشکل تھے مگر اب صورت حال بدل رہی ہے زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ کسی غیبی مدد سے اب بڑی اچھی بہتری کا سفر شروع کرنے والے ہیں ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر بمباری سے امن نہیں آئے گا” روس کھل کر میدان میں آگیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بندش اور جکڑن کا شکار چلے آ رہے ہیں اپنے سر کا صدقہ دیں اور صورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں اس وقت صدقہ بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد لگژری امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ آپ بھی دیکھیے
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو اللہ پاک نے آپ کے نصیب میں لکھ دیا ہے وہ ملکر رہے گا فکر مند نہ ہوں مگر مزا تب ہے جو قدرتی طور پر ہو اور اللہ سے بڑی امید ہے کہ جلد ایسا ہی ہوگا بس صبر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ کے ہزاروں ڈالرز کمانے والا لڑکا، جس کا باپ ریلوے میں ایک چھوٹا سا ملازم تھا، کیسے؟ جانیے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
موجودہ حالات میں استخارے سے چل سکتے ہیں تو بہتر رہے گا بندش جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے اور اپنوں کی جانب سے بھی مخالفت ہے اس لئے صدقہ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی زندگی میں اہم تبدیلی کا وقت بے حد قریب ہے خود کو اس کے لئے تیار کر لیں اور اب جو فیصلہ خود کرنا ہے وہ کر لیں۔ لیکن یاد رکھیں اللہ کے سوا کسی نے ساتھ نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی نوعیت کے سوال پر مریم نفیس کا سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے اب صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے انجانی سی جکڑن کا شکار چلے آ رہے ہیں اگر آپ نے فوری روحانی حل تلاش نہیں کیا تو مشکل مزید بڑھ سکتی ہے فوری توبہ بھی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، اسد عمر اور دیگر رہنماؤں کو 30 اکتوبر تک پیش ہونے کا حکم
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جلد بازی میں ابھی کوئی فیصلہ مت کریں ان دنوں مخالفین بھی دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں اور جس بھی کام کر رہے ہیں۔ اس میں مداخلت کر سکتے ہیں محتاط ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20؛زمبابوے کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان، کیا تبدیلی کی گئیں؟جانیے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ابھی اپنی صحت کا صدقہ دیتے رہیں حسب توفیق اور کسی بھی ایسے کام میں بالکل بھی ہاتھ نہ ڈالیں جو رسکی ہو۔ دشمن آپ کے سر پر کھڑا ہے غلطی کی تو فوراً پکڑے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے رابطے تیز کریں اب صورت حال بدل رہی ہے اور آپ نے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مالی لحاظ سے جو پریشانی ہے آپ کی کوشش سے ہی ان شاءاللہ ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی دوست پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں ان کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور مالی نقصان بھی آ سکتا ہے اس لئے ہوشیار ہو جائیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ نے ہمیشہ جلد بازی میں فیصلے کئے ہیں جن کی وجہ سے صورت حال خراب ہی رہی اب پھر قسمت موقع دے رہی ہے اس لئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں ورنہ اچھا وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔