کراچی کا موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
درجہ حرارت کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک اور قدم، ای آر پی سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا
نمی اور ہواؤں کی تفصیلات
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرانی کتابوں کی دکان۔۔۔
موسمیاتی تجزیہ
کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے بادل بننے کا امکان موجود ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں دوپہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
ہواؤں کی رفتار
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ گرم موسم اور نم ہواؤں کے باعث مضافات میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔








