چودھری خالد حسین کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر، مختلف موضوعات پر اظہار خیال اور زیارات مقدسہ پر بات چیت

عمرہ کی ادائیگی کے بعد خیر سگالی دعوت
دبئی (طاہر منیر طاہر) حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی اور مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد سعودی عرب سے واپس آنے والے صحافیوں کے اعزاز میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں خیر سگالی دعوت کا اہتمام کیا اور انہیں عمرہ کی مبارکباد دی-
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
تقریب کی خاص باتیں
اس موقع پر پی ایم ایل این، یو اے ای کے صدر محمد غوث قادری کو بھی ان کی پچاسویں سالگرہ پر مبارکباد دی گئی - تقریب ہذا میں صحافیوں سہیل خاور، انصر اکرم، حافظ زاہد علی، طارق ندیم، ارشد انجم، امجد قاسمی، رضا عابدی، خالد محمود گوندل، کاشان تمثیل ہاشمی، طاہر منیر طاہر، زمرد بونیری، سمیع اللہ اور راجہ محمد نصیر نے شرکت کی- ڈنر کے دوران مختلف موضوعات زیر بحث رہے جبکہ ہر ایک نے الحرمین الشریفین، دیگر مقامات مقدسہ اور اپنے سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بارے اظہار خیال کیا-
خیر سگالی دعوت کا اختتام
ڈنر کے میزبان چودھری خالد حسین نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع نوع و اقسام کے کھانوں سے کی- صحافی مہمانوں نے بھی اپنے میزبان چودھری خالد حسین کا خیر سگالی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا- تقریب کے آخر میں اتحاد بین المسلمین اور امارات کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی -