فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے

ریلیوں اور جلوسوں کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بعض افراد کہتے ہیں پاکستان انکار کی جرأت نہیں کر سکتا، امریکہ سے کال آئی تو بانی پی ٹی آئی کو حوالے کر دیا جائے گا، خواجہ آصف
یوم مظلوم و محصورین فلسطین
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم شاباش۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آسٹریلیا کے خلاف 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارکباد
سیکیورٹی کونسل کا اجلاس
کانفرنس کے شرکاء نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام بھی آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر چکی ہے۔ کارکن ہر ضلع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
جماعت اسلامی کا مارچ
اس کے علاوہ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔