وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی

اسلام آباد میں بجٹ کی خوش خبری
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: اب کشتیوں میں ہسپتال: تاریخ میں پہلی بار “کلینک آن بوٹس” سروسز کا آغاز
وزیر خزانہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے۔ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔
بجلی بلوں میں کمی کی توقعات
جولائی یا اس سے پہلے بجلی بلوں میں مزید کمی پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔