ملائشیا کی ایئر ایشیا ایکس کا کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ایئر ایشیا کی نئی پروازوں کا اعلان
کراچی (آئی این پی) ملائشیا کی ایئر ایشیا ایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی
پروازوں کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ پروازیں 30 مئی سے شروع ہوں گی اور ان کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
مسافروں کی سہولیات
ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
پروازوں کا شیڈول
کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔