محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی رپورٹ طلب
باہمی دلچسپی کے امور
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ میں خوفناک حادثہ، سکول کے بچوں سے بھرا رکشہ اور ویگن نالے میں جا گریں
پاکستان اور عمان کے تعلقات
دوران ملاقات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
پاکستانی کمیونٹی کا کردار
انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
عمانی سفیر کا بیان
عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔








