ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
اجلاس کی تفصیلات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے
موجودہ شخصیات
اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
نئی شرائط اور رہنمائی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
بین الاقوامی برادری کا پیغام
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔








