پنجاب: ٹرانسجینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع

پنجاب میں ٹرانس جینڈرز کے لئے نئی پہل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نور خان بیس پر حملے کے وقت پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا طیارہ کہاں تھا؟ ایسا دعویٰ کہ آپ بھی شکر کریں گے
نئے مواقع کی فراہمی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔ ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کے جامع پروگرام کے تحت 1600 ٹرانس جینڈرز کیلئے پہلے مرحلے میں خصوصی طور پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ پروگرام کے ذریعے مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے تربیت یافتہ جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ
اقتصادی خود مختاری کی کوششیں
ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لئے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ سکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے بعد اہلیہ کو کیا کہا؟ تہلکہ خیز انکشاف
نئی مہارتوں کی سیکھنے کا موقع
باعزت روزگار کمانے کیلئے ٹرانس جینڈرز کو ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائننگ بھی سکھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو الیکٹریکل ورک، سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے، اور وہ سماجی بائیکاٹ اور مناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ ان کو سکل سکھا کر ثابت کریں گے کہ ٹیلنٹ کا کوئی جینڈر نہیں۔
معاشرتی مقام کی جدوجہد
انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈرز کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔