بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار
عشائیہ کا اہتمام
منسک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل امریکا جنگ کے دوران تقریباً 20 ہزار شہری عمارتوں، 77 طبی مراکز اور 65 تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایرانی ہلال احمر
سرکاری دورے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے۔ بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ وقت اُمت میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کا ہے: ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 ہزار سے زائد علماء , مشائخ اور خواتین مذہبی سکالرز سے خطاب
وفد کی تشکیل
وزیراعظم کے ہمراہ نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا: عطاء تارڑ
عشائیے کی تقریب
بعد ازاں، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے بھارت کو 15 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
شرکاء کی موجودگی
عشائیے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
گرمجوشی کا اظہار
صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔
تقریبات کا سلسلہ
اس سے قبل وزیراعظم نے بیلا روس کے دارالحکومت منسک کے وکٹری سکوائر کا دورہ بھی کیا، جہاں دوسری عالمی جنگ میں جاں بحق فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔








