بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار
عشائیہ کا اہتمام
منسک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
سرکاری دورے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے۔ بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے:لیاقت بلوچ
وفد کی تشکیل
وزیراعظم کے ہمراہ نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک
عشائیے کی تقریب
بعد ازاں، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اور ٹرمپ کا ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا تبادلہ
شرکاء کی موجودگی
عشائیے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح
گرمجوشی کا اظہار
صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔
تقریبات کا سلسلہ
اس سے قبل وزیراعظم نے بیلا روس کے دارالحکومت منسک کے وکٹری سکوائر کا دورہ بھی کیا، جہاں دوسری عالمی جنگ میں جاں بحق فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔








