امریکی حکام کا منی لانڈرنگ کے بڑے نیٹ ورک پر چھاپہ، ڈھیروں ڈالرز برآمد، پاکستانی نژاد امریکی ماسٹر مائنڈ پر فرد جرم عائد
ہیوسٹن میں چھاپہ
ہیوسٹن (آئی این پی) امریکی حکام نے ہیوسٹن میں غیرقانونی جوئے اور منی لانڈرنگ کے بڑے نیٹ ورک پر چھاپہ مار کر کروڑوں ڈالرز، بینک اکائونٹس، گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: یانگونے PSCA کے ساتھ شراکت میں ریئل ٹائم 15 پولیس ہیلپ لائن ایمرجنسی سروسز کو مربوط کردیا
کریک ڈائون کی تفصیلات
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکام کی جانب سے امریکی شہر ہیوسٹن میں چھاپہ مارا گیا ہے۔ امریکی حکام نے کریک ڈائون کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد رقم، بینک اکانٹس، جائیدادیں، قیمتی گھڑیاں، گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
ملزمان کی گرفتاری
دوسری جانب پاکستانی نژاد امریکی ماسٹر مائنڈ سمیت 16 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، مرکزی ملزم 61 برس کے نزار علی پر پولیس کو رشوت دینے کا بھی الزام ہے۔ مزید برآں 31 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔








