تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آپریشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش مجبوری، عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: وزیر تعلیم
آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق، 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی آغاز کیا اور علاقے کو گھیر کر خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ چین کا چھٹا روز، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد،چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ
ہلاکتوں کی اطلاعات
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے۔ حفیظ اللہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے انتہائی مطلوب تھا۔ حکومت نے اس خارجی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
کلیئرنس آپریشن
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔