کراچی میں 19 اپریل سے شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 سے اوپر جانے کا امکان
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ ہفتوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے پاگیا
موسمیاتی تجزیہ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں 19 یا 20 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بھارت گئی سیما حیدر کے گھر میں زبردستی گھسنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔
مون سون کی پیشگوئی
جواد میمن نے بتایا کہ جنوبی علاقوں میں مون سون میں زائد بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔
طویل دورانیہ کی پیشگوئی
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ طویل دورانیہ کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔








