کنگنا رناوت کو ایک لاکھ روپے کا بجلی کا بل ملنے کی وجہ سامنے آ گئی

کنگنا رناوت کا بجلی کا بل
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہونے کی مبینہ وجہ سامنے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی
معاملہ کی تفصیل
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کنگنا رناوت نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرے منالی کے گھر کا بجلی کا بل 1 لاکھ روپے آیا ہے، جبکہ میں وہاں رہتی بھی نہیں ہوں۔ اداکارہ نے اس غیر معمولی بجلی کے بل پر ہماچل پردیش کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ، رپورٹ
ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کا جواب
بھارتی میڈیا کے مطابق، ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ (HPSEB) کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ کنگنا رناوت نے 2 ماہ سے 90،384 روپے کے پرانے واجبات سمیت بل ادا نہیں کیے ہیں۔
سرکاری بیان
اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ نے کہا ہے کہ 90،384 روپے کے بل جنوری اور فروری کے لیے تھے، جن میں 32،287 روپے کے سابقہ واجبات بھی شامل تھے۔ اس وضاحت کے بعد ریاست کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بل ادا نہیں کرتیں اور پھر حکومت کو برا بھلا کہتی ہیں۔