بالی وڈ کی دو حسیناوں جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشٹ نے کسی سپر سٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

بالی وڈ کی سینئر اداکاراؤں کا انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کی سینئر اداکارہ جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشٹ برسوں قبل بھارتی میڈیا کے شو ’کافی ود کرن‘ میں فلم انڈسٹری سے باہر شادی کرنے سے متعلق انکشاف کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگا تو کتنے ارب روپے جمع ہوسکتے ہیں۔۔۔؟
مادھوری ڈکشٹ کی شادی
اداکارہ مادھوری نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بحرِ ہند میں ایک چھوٹے جزیرے پر پراسرار فضائی اور بحری ڈھانچے، کیا یہ بھارت کے نئے جاسوسی اڈے کا حصہ ہیں؟
جوہی چاولہ کی شادی
اسی طرح، جوہی چاولہ نے 1995 میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری
کرن جوہر کا سوال
دوران شو، میزبان کرن جوہر نے دونوں اداکاراؤں سے سوال کیا تھا کہ آپ دونوں نے کئی ٹاپ سٹارز کے ساتھ کام کیا، لیکن شادی انڈسٹری سے باہر کی اس کی وجہ کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دے کر ہنگامہ برپا کر دیا
مادھوری کا جواب
کرن جوہر کے سوال پر مادھوری نے بتایا تھا کہ "شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ میں نے بہت کام کیا، عامر کے ساتھ میں نے صرف 2 فلمز کیں لیکن شادی جیسے فیصلے کیلئے میں نے ان میں سے کسی کو بھی پسند نہیں کیا، میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔"
جوہی کا جواب
دوسری جانب، اداکارہ جوہی چاولہ نے بتایا کہ "مجھے جے مہتا کے دیے گئے پھول، کارڈز اور تحائف نے خاصا متاثر کیا تھا۔ ایک خیال یہ بھی تھا کہ اگر میرے شوہر بطور اداکار میری طرح ہی شیشے کے آگے بناو سنگھار میں مصروف رہتے تو شاید میں انہیں ہینڈل نہ کرپاتی۔"
اداکار نے مزید کہا کہ "بطور اداکار آپ اس کام میں مکمل مگن ہوتے ہیں لہٰذا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں کسی ایسے ہی شخص سے شادی کروں۔ میں اس حوالے سے بالکل واضح تھی۔"