شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

ہیٹ ویو الرٹ
اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ , پنجاب نے نئی تاریخ رقم کر دی
شدید گرمی کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید گرمی کا امکان ہے۔ 14 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق اس عرصے کے دوران پنجاب، سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 13 تا 18 اپریل درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری معمول سے زیادہ ہوگا۔ وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔
شمالی علاقوں پر اثرات
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اس دوران گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔