پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے وطن واپسی پہنچنے پر سندھ کی خاتون پولیس افسرکے لیے پیغام جاری کردیا

امریکی خاتون کا محبت بھرا پیغام

واشنگٹن (آئی این پی ) پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچ کر وائرل ہونے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے امریکا پہنچنے کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے محبت کا پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مثالی افسر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پڑوسی ملک میں جعلی عدالت کا انکشاف، 5 سال تک جعلی جج، وکیل اور اردلی متحرک رہے لیکن بھانڈا کیسے پھوٹا؟ جانئے

پاکستان کا سفر اور عشق کی داستان

اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں 2024 کے اختتام پر پاکستان پہنچیں تھی اور چند ماہ تک یہاں رہنے کے بعد فروری کے اختتام یہاں سے امریکا روانہ ہوئی تھیں۔ اونیجا اینڈریو رابنسن کی چند دن قبل امریکا پہنچنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں نیویارک کی گلیوں میں ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ اب انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کی انٹرویو میں سندھ پولیس کی خاتون پولیس افسر شبانہ جیلانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی صوبے میں گورنر راج اور جماعت پر پابندی کے حامی نہیں، بلاول بھٹو کا واضح بیان

شبانیہ جیلانی کی خدمات کا اعتراف

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ شبانہ نہایت ہی اچھی پولیس افسر تھیں، جنہوں نے ان کی خدمت اور دیکھ بھال کی۔ انہوں نے کہا کہ بطور خاتون شبانہ نے ان کی اچھی مہمان نوازی بھی کی، ایک طرح سے وہ اور شبانہ ایک ساتھ کچھ عرصے تک پلی بڑھیں۔ ان کے مطابق انہوں نے صرف شبانہ کو اپنی ٹیم قرار دیا تھا لیکن شبانہ کے ساتھ دوسرے افسر بھی ان کی خدمت پر مامور تھے۔

نیویارک میں ملاقات کے امکانات

انہوں نے اعتراف کیا کہ شبانہ جیلانی کو نیویارک بہت پسند ہے اور اگر وہ نیویارک آئیں گی تو وہ ان سے ضرور ملیں گی۔ اونیجا اینڈریو رابنسن نے ایک بار پھر شبانہ جیلانی کے ساتھ پاکستان میں بنائی گئی ویڈیوز کی طرح ان کے لیے محبت کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے روایتی ڈائیلاگ بھی بولا کہ وہ شبانہ سے پیار کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...