نجکاری کیلئے پی آئی اے،سٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کی فہرست فائنل

نجکاری کمیشن کی تازہ ترین پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن اور سٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کو نجکاری کیلئے فائنل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے
اجلاس کی تفصیلات
روز نامہ جنگ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس سینیٹر افنان اللّٰہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں شرکاءکو نجکاری ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی کی بنیاد ہے، ہم سب کو محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہیے:وزیراعلیٰ بلوچستان
فہرست میں شامل ادارے
نجکاری کمیشن نے اجلاس میں نجکاری کے لئے فہرست میں موجود اداروں کے نام پیش کئے۔ حکام نے بتایا کہ نجکاری والے اداروں کی فہرست کے فیز 1 میں 10 ادارے شامل ہیں، جن کی نجکاری 1 سال میں مکمل کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر ملک بھیجنے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
فیز 1 کی تفصیلات
حکام کے مطابق فیز 1 کی فہرست میں قومی ایئرلائن، سٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک شامل ہیں۔
دیگر شامل ادارے
نجکاری کمیشن کی فہرست میں شامل اداروں میں آئیسکو، فیسکو، گیپکو، ہاﺅس بلڈنگ فنانس بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اداروں کی نجکاری کیلئے فائنل کی گئی فیز 1 کی فہرست میں پی ایم ڈی سی شامل نہیں ہے.