پنجاب میں تھیٹر کیلیے نیا قانون جلد متعارف کرایا جائے گا ، مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں: عظمٰی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب کا ثقافتی سرگرمیوں میں فروغ کا عزم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز کلچر رپورٹرز سے خصوصی ملاقات کے دوران صوبے میں تھیٹر اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ تھیٹرز کے لیے نیا قانون آئندہ ہفتے متعارف کروایا جائے گا، جس کی تیاری تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
فیملی فرینڈلی تھیٹر کا قیام
ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ تھیٹرز کا ماحول مکمل طور پر فیملی فرینڈلی ہو۔ ہر شہری بلا خوف و خطر اپنی فیملی کے ساتھ تھیٹر دیکھنے آسکے۔ جو تھیٹرز میں فحاشی کو فروغ دے گا، اسے پہلے 3 نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اس کے بعد پنجاب بھر میں تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کل قومی اسمبلی میں کیا کچھ پیش ہونے جا رہا ہے ۔۔۔؟ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بتا دیا
فحاشی کی روک تھام کے اقدامات
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اگر ان کے محکمے کا کوئی افسر فحاشی پھیلانے والوں کا معاون ثابت ہوا تو اسے محکمہ سے فوری طور پر فارغ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ الحمرا لاہور میں جلد ایک نیا فیملی تھیٹر شروع کیا جا رہا ہے تاکہ معیاری تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
پنجاب سینسر بورڈ کی نئی تشکیل
پنجاب سینسر بورڈ کو آئندہ دو سے تین روز میں ازسرنو تشکیل دیا جائے گا تاکہ ثقافتی اقدار کے تحفظ کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ پاکستانی اسٹیج ڈرامے دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ روایت اعلیٰ معیار اور اخلاقی قدروں کے ساتھ جاری رہے.
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں، اسلام آباد میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
ثقافتی دن کی تقریبات
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت 17 اپریل کو کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش سے منائے گی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود شرکت کریں گی۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی تربیت کسی کی تضحیک کرنے کی نہیں بلکہ مثبت تبدیلی لانے کی ہے۔ اب پنجاب آرٹس کونسل کے نوٹس کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس پر سختی سے عملدرآمد ہوگا.
ملاقات میں موجود اہم شخصیات
اس موقع پر ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد، ڈی جی" پکار" تنویر ماجد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر کاظمی بھی موجود تھے۔