محلے کے ایک انکل نے بچپن میں مجھے جنسی ہراساں کیا: اداکارہ چاہت کھنہ کا انکشاف

چاہت کھنہ کا چونکا دینے والا انکشاف

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور ٹی وی سیریل "بڑے اچھے لگتے ہیں" میں عائشہ شرما کا کردار نبھانے والی اداکارہ چاہت کھنہ نے حال ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق انہوں نے اپنے بچپن کی ایک دل دہلا دینے والی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کے محلے کے ایک بزرگ شخص نے اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ بہت چھوٹی تھیں، لیکن انہیں اس وقت اس بات کا ادراک نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عورتوں کا ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی

چاہت کا بچپن کا تجربہ

چاہت نے "Hauterrfly" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ "جب میں بہت چھوٹی تھی، تو ایک انکل تھے جو بنگالی تھے، سب انہیں نرم دل اور مہربان سمجھتے تھے۔ وہ مجھے چاکلیٹ دیتے تھے اور اپنی گود میں بٹھاتے تھے۔ تب مجھے یہ سب نارمل لگتا تھا۔"

یہ بھی پڑھیں: 9 اکتوبر کو عدالت آیا تو شدید بخار تھا، ریکور کرنے میں لمبا وقت لگا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

دوست کے ذریعے حقیقت کا ادراک

انہوں نے مزید کہا "یہ بات مجھے دو سال پہلے سمجھ آئی، جب میں اپنی بچپن کی ایک دوست سے ملی۔ اس نے بتایا کہ اس نے اسی انکل کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا کیس درج کروایا تھا۔ تب مجھے احساس ہوا کہ وہ میرے ساتھ بھی وہی سب کچھ کرتے تھے، لیکن چونکہ میں چھوٹی تھی، میں کچھ سمجھ نہیں پائی۔ میری دوست عمر میں مجھ سے بڑی تھی، اس لیے اسے اس وقت سب سمجھ آ گیا تھا۔"

یہ بھی پڑھیں: مغرب میں 13 تاریخ کو آنے والے جمعے کو نحوست کی علامت کیوں سمجھا جاتا ہے؟

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں استحصال

اسی گفتگو میں چاہت نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہونے والے استحصال پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے فنکاروں کو "کمپرومائز" جیسے الفاظ کے ذریعے دباؤ میں لایا جاتا ہے اور ان سے غیر اخلاقی مطالبات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا "جب آپ نئے ہوتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں آپ نادان ہیں۔ وہ کہتے ہیں 'میڈم، کمپرومائز کرنا پڑے گا' اور آپ سوچتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری اور بالی وُڈ دونوں میں یہ عام بات ہے، فرق صرف یہ ہے کہ جنوب میں لوگ زیادہ صاف گو ہوتے ہیں۔"

فلمی معاہدوں کی حقیقت

چاہت کھنہ نے ایک اور چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ انہوں نے ایسے فلمی معاہدے دیکھے ہیں جن میں صاف لکھا ہوتا ہے کہ "ہیرو، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ کمپرومائز کرنا ہوگا، صرف سپاٹ بوائے کے ساتھ نہیں۔ میں نے یہ سب خود دیکھا اور سنا ہے، خوش قسمتی سے میرے ساتھ ذاتی طور پر کبھی ایسا کچھ نہیں ہوا۔"

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...