فاسٹ بولر احسان اللہ پی ایس ایل میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے ؟

پشاور زلمی کا نیا اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، قیمت پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چیئرمین کا خیرمقدم
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کو ٹیم زلمی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں بلیک آوٹ ریہرسل، ہوٹر بھی بجائے گئے
ڈائریکٹر کرکٹ کی رائے
ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے کہا کہ احسان اللہ دو مہینے سے ہمارے ساتھ موجود ہیں اور ہم ان سے رابطے میں ہیں۔ احسان اللہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں اور ہم ان کی حمایت کریں گے۔
سپلیمینٹری پک میں شمولیت
محمد اکرم نے یہ بھی بتایا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں سکواڈ میں شامل کیا ہے۔