نیتن یاہو سن لو، ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے: حافظ نعیم الرحمان

غزہ مارچ کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مال روڈ پر جماعت اسلامی کی طرف سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جو امیر جماعت اسلامی کی کال پر رکھا گیا۔ اس مارچ کا مقصد غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے، جس میں قافلوں کی صورت میں شہریوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 7 ماہ قبل اغوا کیے جانیوالے 10 سالہ طالب علم کی لاش برآمد
امیر جماعت اسلامی کا خطاب
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ نیتن یاہو سن لو، ہم ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، اور اسرائیل کو طاقت امریکا سے ملی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا
پاکستانی حکمرانوں کا کردار
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران اور اپوزیشن والے امریکا کی مذمت کیوں نہیں کر رہے؟ سب لائن لگا کر کھڑے ہیں کہ ٹرمپ آشیرباد دے۔ حکمرانوں اور نام نہاد لیڈروں تم انجمن غلامان امریکا بنے ہوئے ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور غیر ملکی خاتون شادی کرنے کے لیے امریکہ سے پاکستان پہنچ گئی
اسرائیل کو واضح پیغام
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کی تاریخ ہے یہ انبیاء کے قاتل ہیں۔ حکمرانوں ہوش کے ناخن لو، زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھو، اسرائیل کو واضح پیغام دو، "اینف از اینف"۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا، حنیف عباسی
آئندہ مارچ کی تیاری
انہوں نے کہا کہ پرسوں شاہراہ فیصل کراچی میں بڑا غزہ مارچ ہوگا۔ کون تھے وہ غدار صحافی جو اسرائیل گئے تھے، انہیں بے نقاب کیا جائے۔ کبھی اسرائیل کے حق میں بولنے کا سوچنا بھی نہ کرو، عوام انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟
فلسطینیوں کی حمایت
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، ایک ہی ریاست فلسطین کی ریاست ہے۔ مسجد اقصیٰ ہمارا عقیدہ اور روح ہے۔ غزہ کے شہریوں کا پانی بند اور اوپر سے بمباری ہو رہی ہے۔ کہاں ہیں انسانی حقوق کے چیمپئن؟
پاکستان بھر میں ہڑتال کی کال
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دیں گے۔ تاجر برادری سے مشاورت کریں گے اور ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم دہشت گرد امریکا، اسرائیل کے ساتھ نہیں، بلکہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اسد قیصر
عالمی مسلمان اور حماس
انہوں نے مصر، اردن، سعودی عرب سے کہنا چاہتا ہوں کہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ پوری دنیا میں ہر پیدا ہونے والا مسلمان بچہ حماس بنے گا، حماس ظلم کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے۔ حماس کو تسلیم کیا جائے اور اس کا پاکستان میں دفتر کھولا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کی ضمانت منظور
غداروں کی نگرانی
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غداروں پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔ چچا، بھتیجی مل کر بھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکتے، پرسوں شاہراہ فیصل پر انسانوں کا سمندر ہوگا۔
آئندہ مارچ کی تاریخیں
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں 14 اور شہر اقتدار اسلام آباد میں 20 اپریل کو غزہ مارچ کی کال دی گئی ہے، جس میں خواتین، بچوں سمیت ہر عمر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔