نیتن یاہو سن لو، ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے: حافظ نعیم الرحمان
غزہ مارچ کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مال روڈ پر جماعت اسلامی کی طرف سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جو امیر جماعت اسلامی کی کال پر رکھا گیا۔ اس مارچ کا مقصد غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے، جس میں قافلوں کی صورت میں شہریوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں کاروں کا فراڈ کیسے ہو رہا ہے؟
امیر جماعت اسلامی کا خطاب
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ نیتن یاہو سن لو، ہم ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، اور اسرائیل کو طاقت امریکا سے ملی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی کا راز خوشحال اور پر امن ریاست میں مخفی ہے، خواجہ سلمان رفیق کی علماء کے وفود سے گفتگو
پاکستانی حکمرانوں کا کردار
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران اور اپوزیشن والے امریکا کی مذمت کیوں نہیں کر رہے؟ سب لائن لگا کر کھڑے ہیں کہ ٹرمپ آشیرباد دے۔ حکمرانوں اور نام نہاد لیڈروں تم انجمن غلامان امریکا بنے ہوئے ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری قتل
اسرائیل کو واضح پیغام
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کی تاریخ ہے یہ انبیاء کے قاتل ہیں۔ حکمرانوں ہوش کے ناخن لو، زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھو، اسرائیل کو واضح پیغام دو، "اینف از اینف"۔
یہ بھی پڑھیں: رات انتہائی بے چینی میں گزاری، علی الصبح ہی بیدار ہو گیا، مفت لاہور کی سیر کو جا رہے تھے، بریانی اور مرغ پلاؤ کی دیگیں ہر بس میں تھیں اور جوس کے ڈبے بھی۔
آئندہ مارچ کی تیاری
انہوں نے کہا کہ پرسوں شاہراہ فیصل کراچی میں بڑا غزہ مارچ ہوگا۔ کون تھے وہ غدار صحافی جو اسرائیل گئے تھے، انہیں بے نقاب کیا جائے۔ کبھی اسرائیل کے حق میں بولنے کا سوچنا بھی نہ کرو، عوام انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم
فلسطینیوں کی حمایت
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، ایک ہی ریاست فلسطین کی ریاست ہے۔ مسجد اقصیٰ ہمارا عقیدہ اور روح ہے۔ غزہ کے شہریوں کا پانی بند اور اوپر سے بمباری ہو رہی ہے۔ کہاں ہیں انسانی حقوق کے چیمپئن؟
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہد خٹک کا قومی اسمبلی کی تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان بھر میں ہڑتال کی کال
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دیں گے۔ تاجر برادری سے مشاورت کریں گے اور ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم دہشت گرد امریکا، اسرائیل کے ساتھ نہیں، بلکہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بھارتی گھناؤنا منصوبہ ناکام، لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کیلئے شرپسند کہاں سے آئے، کیا کرنا چاہتے تھے ۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات، ویڈیو بھی دیکھیں
عالمی مسلمان اور حماس
انہوں نے مصر، اردن، سعودی عرب سے کہنا چاہتا ہوں کہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ پوری دنیا میں ہر پیدا ہونے والا مسلمان بچہ حماس بنے گا، حماس ظلم کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے۔ حماس کو تسلیم کیا جائے اور اس کا پاکستان میں دفتر کھولا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی
غداروں کی نگرانی
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غداروں پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔ چچا، بھتیجی مل کر بھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکتے، پرسوں شاہراہ فیصل پر انسانوں کا سمندر ہوگا۔
آئندہ مارچ کی تاریخیں
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں 14 اور شہر اقتدار اسلام آباد میں 20 اپریل کو غزہ مارچ کی کال دی گئی ہے، جس میں خواتین، بچوں سمیت ہر عمر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔








