وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے

وزارت داخلہ کی کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق زیادہ تر پاکستانی شہریوں کو رواں برس مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا تھا۔ ان پاکستانی شہریوں پر "ڈونکی" لگا کر ملک سے باہر جانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک نااہل اور کرپٹ افسروں کو فارغ کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف
بیرون ملک غیر قانونی سفر
غیر قانونی بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو پچھلے چھ ماہ کے دوران واپس وطن بھیجا گیا۔ 45 ہزار پاکستانی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر سے جلاوطن کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے پر جادو ٹونے کا الزام، گینگ لیڈر کے ہاتھوں بزرگوں کا قتلِ عام، 184 افراد ہلاک
کشتی حادثات اور گرفتاریوں کی تفصیلات
چار سو سے زائد پاکستانی شہری چار کشتی حادثوں میں پچھلے دو سال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تقریبا چار ہزار "ڈونکی" لگانے والے پاکستانیوں کو ایران بارڈر پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے ان مسافروں کی تفصیلات پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کو فراہم کی تھیں۔ "ڈونکی" لگانے والے 1500 شہری مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی فریم ورک پر قومی مکالمہ منعقد
قانونی کاروائیاں اور بین الاقوامی مدد
غیر ممالک کا غیر قانونی سفر کرنے والے 3 ہزار مسافروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کو واپس لانے کیلئے بھی انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔ پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں۔
عالمی سطح پر اقدامات
ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یواے ای، یونان اور سپین میں اپنے لنک دفاتربھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔