ڈھاکہ میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی خبر
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: فنکاروں اور تھیٹر مالکان کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے تفصیلی ملاقات
زلزلے کی شدت اور گہرائی
امریکی جیولوجیکل سروس کے مطابق ڈھاکہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.3 تھی، اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش
شہریوں کا خوف و ہراس
"آئی این پی" کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
محکمہ موسمیات کی تصدیق
بنگلا دیش محکمہ موسمیات (بی ایم ڈی) نے بھی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ زلزلے کا مرکز بی ایم ڈی سیسمک سینٹر، آگارگاﺅں، ڈھاکہ سے 105 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔