پاک فیڈریشن سپین کے وفد کی کمیونٹی مسائل پر پولیس حکام سے ملاقات

بارسلونا میں ملاقات
پاک فیڈریشن سپین کے وفد کی کاتالونیا کی پولیس 'موسوس دے ایس کوادرا" کے افسران سے ملاقات جس میں بہت سارے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ اس میٹنگ میں، راجہ شفیق کیانی، چوہدری ثاقب طاہر، راجہ ساجد محمود، نذیر گوندل اور ہیرا رمضان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
پولیس اور کمیونٹی کے مسائل
موسوس کے اعلیٰ عہدیداروں نے کمیونٹی سے متعلق کئی مسائل پر مشاورت اور تعاون مانگا۔ انہوں نے باہمی تعاون کی یقین دھانی کروائی اور مزید پاکستانی کمیونٹی کو پولیس میں بھرتیوں کی دعوت اور معلومات فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد؛ گھر کے سامنے فائرنگ سے منع کرنا شہری کا جرم بن گیا
مسائل کا حل
جب بھی کمیونٹی سے متعلقہ کوئی مسئلہ ہو تو پولیس افسران معلومات کیلئے تبادلہ خیال کرتے ہیں اور کئی دفعہ اعتماد میں لینے کے لیے میٹنگ کرتے رہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ قانونی کارروائی عمل میں لانے سے پہلے معاملات کو مصالحت سے حل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ لوگوں کا وقت، پیسہ اور صلاحیتیں ضائع نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: کار سے چلتی گاڑی پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق
مقامی انتظامیہ کے مسائل
پاکستانی نوجوانوں کے لڑائی جھگڑے، سکولوں میں بچوں کے مسائل اور والدین کے ساتھ رویے وہ مسائل ہیں جن پر مقامی انتظامیہ چاہتی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان کو حل کیا جائے۔ آج کی ملاقات میں بھی اس طرح کے بہت سے مسائل پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سرکاری سکول کے کلرک نے طلبا کی امتحانی فیس کے لاکھوں روپے آن لائن جوا کھیلتے ہوئے کیسے کھو دی؟
پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت
یاد رہے کہ پولیس سمیت مقامی ادارے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ اپنے کاروبار و کام کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں و فیملیز کو بھی زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔ ان کی تعلیم و تربیت پر پوری توجہ دیں اور انہیں مستقبل میں مقامی اداروں میں اعلی عہدوں پر فائض ہونے کے لیے موٹیویٹ کریں۔
پولیس میں بھرتی کی ترغیب
مقامی پولیس افسران چاہتے ہیں کہ پاکستانی بچے پولیس میں بھی بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کریں۔ اسی طرح جو بچے اسکول نہیں پڑھتے انہیں اپنا پسندیدہ کورس کروائیں اور فنی تعلیم سے آراستہ کر کے تاکہ وہ مقامی اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دے کر عزت سے روزی کمائیں اور ملک و قوم کا نام بھی روشن کریں۔