بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
پاکستان میں موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائیگا
درجہ حرارت اور بارشوں کی صورتحال
نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے حوالے سے بتایا کہ اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف پی ٹی آئی سمیت دیگر کی درخواستیں خارج کر دیں
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی بارشیں
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اپریل سے جون تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ رواں سال موسم سرما میں ملک میں 61 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں اور رواں سال برفباری بھی 50 فیصد کم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی ڈی ایس ڈگری 5 سال کرنیکا فیصلہ ، سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا
پانی کی سطح اور خشک سالی
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے ڈیمز میں پانی پہلے ہی ڈیڈ لیول سے نیچے ہے، سندھ کے اکثر علاقوں میں معتدل خشک سالی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے یہ طے کرلیں کہ یہ بنچ کیس سن بھی سکتا ہے یا نہیں، جسٹس ارباب طاہر نے کیس میں ریمارکس۔
کراچی کی آبی صورتحال
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچی زمین نہ ہونے کے برابر ہے، کراچی میں واٹر ہارویسٹنگ کی ضرورت ہے۔ کراچی میں کنکریٹ ہونے کے باعث بارش کا پانی زیر زمین جانے کے بجائے سمندر میں چلا جاتا ہے۔
آبپاشی کے ممکنہ حل
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں جہاں اب بھی کچے علاقے ہیں، وہاں کنویں بنانے کی ضرورت ہے، ان کی مدد سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیشگوئی کررہی ہیں۔ مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں کی جاسکے گی۔








