بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
پاکستان میں موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، گرفتاری کی صورت میں فوٹیج بن جاتی: فیصل کریم کنڈی
درجہ حرارت اور بارشوں کی صورتحال
نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے حوالے سے بتایا کہ اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد؛ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی بارشیں
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اپریل سے جون تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ رواں سال موسم سرما میں ملک میں 61 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں اور رواں سال برفباری بھی 50 فیصد کم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا معاملہ، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
پانی کی سطح اور خشک سالی
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے ڈیمز میں پانی پہلے ہی ڈیڈ لیول سے نیچے ہے، سندھ کے اکثر علاقوں میں معتدل خشک سالی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کا قرض اتارنے کیلئے ماں نے ایک ماہ کے نومولود کو بیچ دیا
کراچی کی آبی صورتحال
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچی زمین نہ ہونے کے برابر ہے، کراچی میں واٹر ہارویسٹنگ کی ضرورت ہے۔ کراچی میں کنکریٹ ہونے کے باعث بارش کا پانی زیر زمین جانے کے بجائے سمندر میں چلا جاتا ہے۔
آبپاشی کے ممکنہ حل
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں جہاں اب بھی کچے علاقے ہیں، وہاں کنویں بنانے کی ضرورت ہے، ان کی مدد سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیشگوئی کررہی ہیں۔ مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں کی جاسکے گی۔








