خدا کو بتا دو
غزہ کی حالت
غزہ غم زدہ ھے
ستارے بھی چپ ہیں
ھے مغموم چندا
زمیں خوں آلودہ
فضاء میں لہو ھے
ھے بارود کی بو
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
مذاہب اور ان کی قیمت
بنامِ اماں یاں
مذاہب بکے ہیں
خدا کو بتا دو
انسانیت کا المیہ
زمیں پر جو بھیجا
تھا انسان تو نے
وہ اب مر چکا ھے
وہ اب مر چکا ھے








