اگلے کچھ ماہ میں وزیراعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کی خوشخبریوں کی نوید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں خوشخبریوں کی نوید سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: کلر سیداں میں بچے تالاب میں نہاتے ہوئے جاں بحق، پی ڈی ایم اے کا نوٹس، ڈی سی راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ
چیمبرز کے مسائل کا ادراک
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چیمبرز کے مسائل کا ادراک ہے، مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے، چیمبرز کے جائز مطالبات کو مانا جائے گا، تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ 50 کروڑ کے سنگِ میل کے قریب پہنچ گئی
صنعتی ترقی اور معاشی استحکام
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں، صنعت کی ترقی ملکی ترقی کا باعث ہے، ہمیں صنعتی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ملک میں معاشی استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں، معاشی استحکام کیلئے اپنی درست سمت کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے، سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا رہے گا، کپتان محمد رضوان کا بیان
مہنگائی کی شرح میں کمی
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد ہو چکی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آرہا ہے، ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں لیکن ہر سیکٹر کو برآمدات کرنا ہوں گی، ہمیں اپنی برآمدات میں اضافے کے لئے کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا
افراط زر اور عوامی فائدہ
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ معاشی استحکام کیلئے مہنگائی کا کم ہونا لازمی تھا، ہر ہفتے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم روز کی بنیاد پر دالوں، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں، افراط زر نیچے آنے کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی، سٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہونے میں کچھ وجوہات بیرونی ہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں یا نہیں؟
یہ بھی پڑھیں: ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ریکوڈک پروجیکٹ کی اہمیت
ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک ایک اہم پروجیکٹ ہے، 2028کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔ بلوچستان میں ریکوڈک پروجیکٹ ہمارا خواب ہے، انڈونیشیا میں پچھلے سال نِکل کی ایکسپورٹ 22 بلین ڈالر رہی، 2028 کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا، تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں: وزیراعظم
رشوت کے مسئلے کا حل
انہوں نے کہا کہ اگر ہم رشوت لے رہے ہیں تو کوئی ہمیں رشوت دے بھی رہا ہے، آپ سے درخواست ہے کہ آپ رشوت دینا بند کر دیں۔ وزیر اعظم اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں، حوصلہ کریں اور رشوت خوروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ کسٹمز میں فیس لیس ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی، مقصد ہے چوری یا رشوت بازاری نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: حملے میں کون ملوث تھا؟ کھیئل داس کوہستانی کا بیان سامنے آگیا
سادہ ٹیکس نظام کی تشکیل
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دارطبقہ اپنے گوشوارے اب خود بھر سکتا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ ایسا طبقہ جس کی جائیداد یہاں ہے نہ وہاں اس کو بھی پیچیدہ ٹیکس نظام میں الجھایا ہوا ہے، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں، اگلے کچھ ماہ میں وزیر اعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کے حوالے سے عظمیٰ بخاری کا بیان آ گیا
آبادی کے مسائل
سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ 800 سے ایک ٹریلین ڈالر کا ہر سال نقصان ہوتا ہے، ہم ایف بی آر میں صاف ستھرے لوگ لے کر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے یورپی روٹ کھل گئے ہیں، امید ہے انگلینڈ کے روٹس بھی کھل جائیں گے۔ دیہات میں ہماری آبادی زیادہ بڑھ رہی ہے، آج ملک کو مشکلات درپیش ہیں۔
تعلیمی مسائل اور ماحولیاتی صورتحال
ہمیں پارلیمنٹ اور سب کے ساتھ مل کر ان معاملات سے نمٹنا ہے۔ اکتوبر سے فروری تک لاہور میں ماحول کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، بیجنگ میں کبھی سلفر کی بو ہوتی تھی، اب مطلع صاف ہے، یہ تمام پاکستان کے لئے اہم معاملات ہیں ان سے نبردآزما ہونا ہے۔