میوہسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو کس وارڈ میں داخل کیا جارہاہے؟ بڑا انکشاف

ایڈز مریضوں کا عمومی وارڈ میں داخلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال میو اسپتال لاہور میں ایڈز کے مریضوں کو الگ رکھنے کے بجائے عمومی وارڈ میں داخل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کل سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے

ملتان کے واقعے کے اثرات

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ملتان میں ایڈز کے مریض کے ڈائیلاسز کے دوران غفلت سے مزید لوگوں کو ایڈز لاحق ہوگئی تھی۔ اس واقعے سے محکمہ صحت نے سبق نہیں سیکھا اور میو اسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو عام مریضوں کے ساتھ داخل کردیا، جس سے عمومی مریض اور ان کے لواحقین خوف اور تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ نے اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو جاری کردی

ادارتی اقدام اور تشویشات

ایڈز کے تینوں مریضوں کے بیڈز پر ایچ آئی وی مریض لکھ کر لگادیا گیا ہے جبکہ وارڈ کا وہی اسٹاف ایڈز کے مریضوں کو دیکھ رہا ہے جو دوسرے مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ ایک سینیئر لیڈی ڈاکٹر نے نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ ایسے مریضوں کو علیحدہ رکھا جاتا ہے لیکن ہمارے پاس داخل کرائے گئے ہیں تو مجبوری ہے۔

بہتری کا وعدہ

میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا کہنا ہے کہ ایسے مریض الگ ہی رکھے جاتے ہیں لیکن ہم نے فی الحال انہیں وارڈ میں رکھ کر ٹیگ کردیا ہے اور احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی انہیں الگ وارڈ میں شفٹ کردیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...