کراچی: بلدیہ ٹاون میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق
بچوں کا تحفظ: ایک افسوسناک واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلدیہ ٹاون میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم
تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان کے حوالے سے بتایا کہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کررہا تھا کہ اس دوران ٹینکر کی زد میں آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر تلاشی، چادر چاردیواری کا تقدس پامال، ایک گھر پر فائر کھول دیا، تین روز میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی
پچھلے واقعات
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاوس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے تھے۔
حفاظتی تدابیر کی ضرورت
کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 250 سے زائد ہوچکی ہے۔








